International

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی خاتون وزیر کا بیگ چوری ہوگیا

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی خاتون وزیر کا بیگ چوری ہوگیا

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم کا ہینڈ بیگ چوری ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹی نوم کے ہینڈ بیگ چوری کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹی نوم کا ہینڈ بیگ 20 اپریل کو چوری ہوا جب وہ واشنگٹن کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھیں۔ بیگ میں 3 ہزار ڈالر نقدی، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، سیکیورٹی بیج اور گھر کی چابیاں موجود تھیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹی نوم امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا کی سابق گورنر بھی رہ چکی ہیں۔ ریسٹورنٹ میں ان کا مشہور برانڈ کا ہینڈ بیگ ان کی کرسی کے نیچے پیروں کے پاس رکھا تھا۔ اس کیس میں گرفتار کیے گئے افراد کی عمر 41 اور 51 سال بتائی جارہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں مبینہ طور پر ملزم کو بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو بعدازاں بس میں سوار ہوا، ملزم کو ایک اطالوی ریسٹورنٹ میں بھی دیکھا گیا، ملزم نے مبینہ طور پر کھانے پینے کی اشیاء پر 205.87 امریکی ڈالر خرچ کیے اور کرسٹی نوم کے کریڈٹ کارڈز میں سے ایک سے ادائیگی بھی کی۔ علاوہ ازیں کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشتبہ شخص عادی مجرم ہے جو کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر ہمارے ملک میں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments