امریکا نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کے دوران صورتحال مزید خراب نہ کی جائے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جارہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ ایک سوال پر ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان اور بھارت کے وزرا خارجہ سے آج یا کل بات کریں گے۔ وہ دیگر قومی رہنماوں اور وزرا خارجہ کی بھی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ وہ بھی اس مسئلہ پر پاکستان اور بھارت سے رابطہ کریں۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پاکستان اور بھارت میں اپنے ہم منصب سے وزیر براہ راست بات کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ یقیناً اس کا ویسا ہی اثر ہوگا جیسا کہ وزیر دیگر لوگوں سے بات کرتے ہیں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت کی موجودگی میں یقیناً پاکستان اور بھارت کے لیے وہ بات چیت اہم ہے۔ ایک اور سوال پر ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے نہ صرف وزیر خارجہ کی سطح پر بلکہ کئی سطح پر رابطہ ہے اور فریقوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل نکالیں کیونکہ دنیا یہ صورتحال دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لمحہ سب سے اہم یہ ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کی بات چیت کا نتیجہ نکلے۔
Source: social media
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ
اسرائیل غزہ میں نسل کشی کو براہ راست نشر کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایرانی پورٹ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی
امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ
چین میں ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد جھلس کر ہلاک
سویڈن کے اپسالا شہر کے سیلون میں فائرنگ؛ تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید
انڈیا پہلگام کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے:پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
ٹرمپ نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
یمن : چھ صوبوں میں حوثیوں کے اہداف پر امریکی فضائیہ کے 49 حملے
ترک دلہن نے جہیز میں ملنے والا 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی خاتون وزیر کا بیگ چوری ہوگیا
اسرائیل نے حملہ کیا تو پورا خطہ دھماکے سے دوچار ہو جائے گا : ایران کا انتباہ
مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کے غائب ہونے کا خطرہ ہے: یو این سیکرٹری جنرل