امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، یہ منصفانہ ڈیل ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے حکومت کے100 دن مکمل ہونے پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کے کامیاب ابتدائی 100 دن عقل کا انقلاب ہے، ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب 100 دن مکمل ہونے کا جشن منانے پر خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی بچوں کے لیے خودکار شہریت ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن نے ہمیں بتایا کہ امیگریشن کے بہاؤ کو ختم کرنا ناممکن ہے، قانون سازی کی بھی ضرورت ہے، پتہ چلا کہ صرف ایک نئے صدر کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس ٹیکس بڑھانا چاہتے ہیں، جو ری پبلکن ہمارے ایجنڈے کی حمایت نہیں کرتے انہیں باہر نکال دیں، مضبوط فوج اور کم ٹیکس چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاگل پن اور ٹرانس جینڈر نظریات کو اپنی حکومت سے باہر کررہے ہیں، ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنا رہے ہیں اور یہ تیزی سے ہو رہا ہے۔
Source: social media
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ
اسرائیل غزہ میں نسل کشی کو براہ راست نشر کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایرانی پورٹ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی
امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ
چین میں ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد جھلس کر ہلاک
سویڈن کے اپسالا شہر کے سیلون میں فائرنگ؛ تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید
انڈیا پہلگام کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے:پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
ٹرمپ نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
یمن : چھ صوبوں میں حوثیوں کے اہداف پر امریکی فضائیہ کے 49 حملے
ترک دلہن نے جہیز میں ملنے والا 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی خاتون وزیر کا بیگ چوری ہوگیا
اسرائیل نے حملہ کیا تو پورا خطہ دھماکے سے دوچار ہو جائے گا : ایران کا انتباہ
مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کے غائب ہونے کا خطرہ ہے: یو این سیکرٹری جنرل