Activities

ہیلتھ اور آنکھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام

ہیلتھ اور آنکھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام

ہگلی کے چاپدانی میں واقع پلتا گھاٹ میں چاپدانی میونسپلٹی کے سابق کونسلر اور آئی این ٹی ٹی یو سی کے ضلع نائب صدر جیتندر سنگھ کی جانب سے آنکھ اور ہیلتھ چیک اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر وائس چیرمین بنوۓ کمار، کونسلر سنجیو سنگھ، بکرم گپتا، راہل رائے، وشال جیسوال اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ آرگنائزر جیتندر سنگھ نے بتایا کہ اس کیمپ میں تقریباً 500 مرد و خواتین جوان اور بزرگوں نے اپنے ہیلتھ کا چیک اپ کرایا۔ انہوں نے کہا جن لوگوں کو چشمہ کی ضرورت ہوگی، وہ مفت دیا جائے گا۔ جن لوگوں کو آپریشن کرانے کی ہدایت اگر ڈاکٹر نے دیا ہے، ان لوگوں کے مفت آپریشن کا انتظام کیا جائے گا۔ وائس چیرمین بنوۓ کمار نے کہا اس طرح کا پروگرام ہونا چاہیے اور اس کے لئے وہ آرگنائزر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ غریب لوگوں بہت سہارا ہوجاتا ہے۔ یہ ایک سماجی کام ہے، اس کے سبھی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہۓ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments