Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حوثی ڈرون کا ملبہ گرنے سے سعودی عرب کے شہر طائف میں یمنی شہری ہلاک، سعودی اور پاکستانی شہری زخمی

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

حوثی ڈرون کا ملبہ گرنے سے سعودی عرب کے شہر طائف میں یمنی شہری ہلاک، سعودی اور پاکستانی شہری زخمی
حوثی ڈرون کا ملبہ گرنے سے سعودی عرب کے شہر طائف میں یمنی شہری ہلاک، سعودی اور پاکستانی شہری زخمی — September 18, 2026
سعودی عرب کے شہر طائف میں حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ کیا ہے۔ سعودی سکیورٹی فورسز نے ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا، ڈرون کا ملبہ گرنے سے یمنی شہری ہلاک جبکہ ایک سعودی اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہو گیا۔
عرب نیوز نے سعودی سول ڈیفنس کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈرون کو حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا۔
ڈرون کے گرنے کے نتیجے میں یمنی شہریت رکھنے والا ایک رہائشی ہلاک جبکہ ایک سعودی اور ایک پاکستانی شہری شدید زخمی ہوا۔
واقعے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سعودی شہری دفاع کے مطابق واقعے کے بعد حفاظتی اور ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک حوثی باغیوں کے ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔
اس ڈرون کو منگل کو سعودی وقت کے مطابق شام چھ بج کر 50 منٹ پر مکہ کے جنوب میں انٹرسیپٹ کیا گیا۔

سعودی عرب کے محکمہ سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق طائف میں شہری دفاع کو ایک ڈرون کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی جسے متعلقہ حکام نے مداخلت کرکے تباہ کیا تھا۔

سعودی عرب کے شہر طائف میں حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ کیا ہے۔ سعودی سکیورٹی فورسز نے ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا، ڈرون کا ملبہ گرنے سے یمنی شہری ہلاک جبکہ ایک سعودی اور ایک پاکستانی ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn