Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مہوا موئترا کا امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا الزام، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو لکھا خط

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

مہوا موئترا کا امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا الزام، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو لکھا خط
مہوا موئترا کا امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا الزام، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو لکھا خط — September 18, 2026
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے مغربی بنگال میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دوروں کے دوران سینئر مسلم آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو ان کے مذہب کی وجہ سے سرکاری پروگراموں سے باہر رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اقلیتوں سے متعلق امور پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو خط لکھا ہے۔


اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) میں اقلیتی امور کے آزاد انسانی حقوق کے خصوصی ماہر نکولس لیووریٹ کو لکھے گئے خط میں موئترا نے الزام عائد کیا کہ جولائی اور اگست میں امت شاہ کے بنگال دوروں کے دوران 3 مواقع پر 3 سینئر افسران کو یا تو پروگرام کے مقام سے چلے جانے کے لیے کہا گیا یا سرکاری پروگراموں کے دوران موجود نہ رہنے کو کہا گیا۔

ترنمول کی رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ ان افسران کو پروگرام سے باہر رکھا گیا، جبکہ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھیوں کو اس دوران موجود رہنے کی اجازت دی گئی۔ موئترا نے خط میں لکھا کہ ’’ان تینوں افسران میں ایک بات مشترک ہے، اور یہی بات انہیں ان ساتھیوں سے الگ کرتی ہے جنہیں پروگرام کے دوران موجود رہنے کی اجازت دی گئی تھی اور وہ ہے ان کا مذہب۔‘‘

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نے سلی گوڑی کے پولیس کمشنر وقار رضا، مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے سربراہ جاوید شمیم اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سینئر افسر خلیل احمد کا ذکر کیا۔ مہوا موئترا نے چند روز قبل بھی اس بارے میں ’ایکس‘ پر پوسٹ کی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے اور انہیں تھانے بلایا گیا ہے۔

مہوا موئترا نے ان واقعات کو ’جان بوجھ کر باہر رکھنے‘ کا ایک پیٹرن قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے رویے سے اقلیتی برادریوں کے اعتماد اور تحفظ پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ترنمول لیڈر نے اقوام متحدہ کے آزاد ماہر سے اپیل کی کہ اقلیتی افسران کو سرکاری پروگراموں سے مبینہ طور پر باہر رکھنے کی وجوہات اور اس کے پیچھے موجود اختیار کے بارے میں ہندوستانی حکومت سے وضاحت طلب کی جائے۔ مہوا موئترا نے امت شاہ کے دوروں سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج، سفری ڈائری اور دیگر ریکارڈ محفوظ رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔ موئترا نے اپنی شکایت میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور شہری و سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی دفعات کا حوالہ دیا۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے مغربی بنگال میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دوروں کے دوران سینئر مسلم آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو ان کے مذہب کی وج...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn