Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حوثیوں کے حملے، سعودی عرب نے چین سے مدد مانگ لی، روئٹرز

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

حوثیوں کے حملے، سعودی عرب نے چین سے مدد مانگ لی، روئٹرز
حوثیوں کے حملے، سعودی عرب نے چین سے مدد مانگ لی، روئٹرز — September 18, 2026
خبر ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے حوثیوں کی بڑھتی کارروائیوں کے بعد چین سے مدد مانگ لی۔

روئٹرز کے مطابق چین نے ایران سے کہا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور چین نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں کو بحیرہ احمر اور باب المندب میں مزید کارروائیوں سے روکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا اور بحری راستوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ حوثیوں کی پیش قدمی کے بعد سعودی تیل کی ترسیل اور بحری جہازوں کو خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ایران کا کہنا ہے خطے میں امن کیلئےجاری جنگ کا خاتمہ ضروری ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران چین کی درخواست پر کیا قدم اٹھائے گا۔

اس معاملے سے واقف تین ایرانی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ ایران کی حمایت یافتہ اس تنظیم کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی جانے والی عسکری پیش قدمی کے بعد، سعودی عرب کی جانب سے بیجنگ سے کی گئی اپیل کے جواب میں چین نے نجی طور پر تہران سے کہا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کو قابو میں لانے میں مدد کرے۔

ذرائع کے مطابق، سعودی عرب نے چین سے مدد کی درخواست اس وقت کی جب حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحل اور باب المندب آبنائے کے آس پاس تیزی سے پیش قدمی کی۔ ان اقدامات نے سعودی تیل کی برآمدات اور جہاز رانی کو زیادہ خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے حوثیوں کی بڑھتی کارروائیوں کے بعد چین سے مدد مانگ لی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn