International

یہ تاریخی طور پر کامیاب حملہ تھا اور ہمیں اس کا جشن منانا چاہیے: امریکی وزیرِ دفاع

یہ تاریخی طور پر کامیاب حملہ تھا اور ہمیں اس کا جشن منانا چاہیے: امریکی وزیرِ دفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے جمعرات کے روز پینٹاگون سے اس ہفتے کے آخر میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے اثرات کے بارے میں ایک پریس بریفنگ کی۔ اس پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ایران میں امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہویے کہا کہ وہ ’انتہائی کامیاب‘ تھے۔ ہیگسیٹھ کا کہنا ہے کہ ’ٹرمپ نے ’تاریخ کے سب سے پیچیدہ اور خفیہ فوجی آپریشن‘ کی ہدایت کی اور یہ ایک ’زبردست کامیابی‘ تھی۔ امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا ہے کہ ’واشنگٹن نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔‘ واضح رہے کہ امریکی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کی جانب سے یہ بیان ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے اُس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں اُن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے کوئی اہم مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔‘ ایک لیک ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ہیگسیٹھ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ابتدائی‘ تخمینہ تھا اور ذرائع ابلاغ کا ایک ’ایجنڈا‘ تھا کہ حملوں کو کامیاب نہ کہا جائے۔ ہیگسیٹھ نے ابتدائی رپورٹ کی ’من گھڑت‘ کوریج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں خامیاں تھیں اور اسے وسیع تر انٹیلی جنس کمیونٹی کے ساتھ مربوط نہیں کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے مطابق ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طورپر تباہ نہیں ہوئیں بلکہ صرف چند ماہ پیچھے چلی گئی ہیں۔ اس کے بعد ہیگسیٹھ نے امریکی حملوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں مختلف ایجنسیوں کا حوالہ دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اسرائیل کی جوہری ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے نے ’(ایرانی) افزودگی کی تنصیبات کو غیر فعال بنا دیا ہے۔‘ ہیگسیٹھ نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ’بہت بڑا نقصان‘ پہنچا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی آئی اے کا خیال ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ’شدید نقصان‘ پہنچا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments