Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوگئے ہیں، سربراہ آرامکو

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوگئے ہیں، سربراہ آرامکو
دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوگئے ہیں، سربراہ آرامکو — October 06, 2026
سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کے سربراہ امین ناصر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے تیل کے ذخائر ’خوفناک حد تک کم‘ ہوگئے ہیں۔

لندن میں کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان ذخائر کو دوبارہ بنانے میں دو سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

امین ناصر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث خطے سے تیل کی سپلائی تقریباً 3 ارب بیرل کم ہوگئی ہے، اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش میں ہنگامی ذخائر سے ایک ارب بیرل سے زیادہ تیل نکالا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں نے بھی اسٹریٹجک ذخائر سے 30 کروڑ بیرل سے زیادہ تیل جاری کیا ہے اور مزید جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے، لیکن ان کی اکثریت کمپنیوں کے ذخائر سے آئی ہے۔

آرامکو کے سربراہ نے مزید کہا کہ سعودیہ خام تیل کی برآمد کے لیے اضافی راستوں کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ بیرون ملک تیل ذخیرہ کرنے کی سہولت بھی تلاش کر رہا ہے۔

سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کے سربراہ امین ناصر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے تیل کے ذخائر ’خوفناک حد تک کم‘ ہوگئے ہیں۔ لندن میں کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn