Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا پر بے اعتمادی کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، مسعود پزشکیان

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

امریکا پر بے اعتمادی کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، مسعود پزشکیان
امریکا پر بے اعتمادی کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، مسعود پزشکیان — October 06, 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا پر بے اعتمادی کے سبب اس سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، امریکا کا ہدف ایران حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جب بھی ایران مذاکرات کی میز پر آیا اسے فوری طور پر جنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد تین بار ایران پر حملے کیے جاچکے ہیں جو اس بات کا اظہار ہے کہ امریکا کو ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایسا دشمن جو ہر روز قتل، پابندیوں، دباؤ، دھمکانے اور وعدے توڑنے والا ہو اس سے مذاکرات بے معنی ہیں۔

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ قفقاز کو جیو پولیٹیکل دشمنی کا میدان نہیں بننا چاہیے۔

قالیباف نے خلیج فارس کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ غیرعلاقائی طاقتوں کی مداخلت سے عدم تحفظ بڑھتا ہے۔

آرمینیا کے وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ انکا ملک اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔

ارارات مرزویان نے کہا کہ علاقائی ممالک کی موجودہ سرحدوں کا تحفظ کرنا آرمینیا کے لیے بھی بے حد اہم ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا پر بے اعتمادی کے سبب اس سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، امریکا کا ہدف ایران حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn