Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

اکشے کھنہ نے عامر خان کو 17 تھپڑ کیوں مارے؟ فرحان اختر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

Admin
By Admin
Sep 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NICU MEIN BHADKI AAG, 9 NEWBORNS KI BACHAI JAAN VIDEO HUA VIRAL

اکشے کھنہ نے عامر خان کو 17 تھپڑ کیوں مارے؟ فرحان اختر نے راز سے پردہ اٹھا دیا
اکشے کھنہ نے عامر خان کو 17 تھپڑ کیوں مارے؟ فرحان اختر نے راز سے پردہ اٹھا دیا — September 08, 2026
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و اداکار فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’دل چاہتا ہے‘ کی شوٹنگ کے دوران اکشے کھنہ نے عامر خان کو 17 تھپڑ مارے تھے۔

میڈیا کے مطابق فرحان اختر نے واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب ہم نے شوٹنگ مکمل کی تو مجھے یاد ہے کہ عامر خان کے چہرے پر تھپڑ کا واضح نشان پڑ گیا تھا۔

فلم دل چاہتا ہے کو ریلیز ہوئے 25 برس گزر چکے ہیں، تاہم دوستی، محبت اور رشتوں جیسے موضوعات کے باعث یہ فلم آج بھی مختلف نسلوں کے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک گفتگو میں فلم دل چاہتا ہے کی کاسٹ اور فلم ساز دوبارہ ایک جگہ جمع ہوئے اور فلم سے جڑی اپنی یادیں شیئر کیں۔

اس موقع پر عامر خان نے انکشاف کیا کہ فلم کے ایک اہم منظر کی شوٹنگ کے دوران اکشے کھنہ نے مجھے 17 مرتبہ تھپڑ مارا تھا۔

ہدایت کار و اداکار فرحان اختر نے گفتگو میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے عامر سے کہا تھا کہ اکشے کھنہ واقعی تمہیں تھپڑ ماریں گے، جس پر عامر نے رضا مندی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اکشے سے کہا کہ عامر ڈائیلاگ کے اختتام پر تھپڑ کی توقع کر رہے ہیں، اس لیے جب وہ اپنا جملہ کہہ رہے ہوں تو اسی دوران عامر کو تھپڑ ماریں، اس طرح منظر میں اچانک پن کا عنصر پیدا ہو گا۔

فرحان نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایسا ہی ہوا، لیکن اس کے بعد عامر نے کہا کہ مجھے سین دوبارہ کرنا ہے، کیونکہ تھپڑ والا سین مجھے ایسی ذہنی کیفیت میں لے جا رہا ہے جو میری اداکاری میں مدد دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بار بار اصرار کرتے رہے کہ مجھے اور تھپڑ مارے جائیں۔

اس موقع پر عامر خان نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ کام کرتا ہے، جب آپ واقعی کسی کو تھپڑ مارتے ہیں تو اس کا اثر نظر آتا ہے۔

فرحان اختر نے واقعہ دوبارہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے شوٹنگ مکمل کی تو مجھے یاد ہے کہ عامر کے چہرے پر تھپڑ کا پورا نشان پڑ گیا تھا اور ان کا چہرہ ایک طرف سے سوج گیا تھا۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و اداکار فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’دل چاہتا ہے‘ کی شوٹنگ کے دوران اکشے کھنہ نے عامر خان کو 17 تھپڑ مارے تھے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn