Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

فاک لینڈ جزائر کا بینر لہرانے پر ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

امریکا (16 جولائی 2026): سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے والی ارجنٹینا کی ٹیم فیصلہ کن میچ سے قبل ہی بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل روایتی حریفوں ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان ہوا، جو دفاعی چیمپئن نے سخت مقابلے کے بعد دو تین سے جیت کر خود فائنل کا ٹکٹ کٹایا جب کہ انگلش ٹیم کو باہر کا راستہ دکھایا۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ اتوار کو ہوگا، تاہم اس فیصلہ کن میچ سے قبل ارجنٹینا کی پوری ٹیم ہی بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے، اور اس کی وجہ میچ کے بعد میدان میں ’’سیاسی نوعیت کے بینر‘‘ کو آویزاں کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ میں فتح کے بعد مڈ فیلڈر جیووانی لو سیلسو اور دفاعی کھلاڑی نکولاس اوتامندی نے ’مالویناس ارجنٹینا کا حصہ ہے‘ لکھا ہوا بینر اٹھا کر جشن منایا جس پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ بینر فاکلینڈ جزائر سے متعلق ارجنٹینا کے دعوے کی نمائندگی کرتا ہے۔ فیفا اور انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ کے قوانین کے مطابق میچز کے دوران سیاسی نعروں، علامات اور بینرز کی نمائش ممنوع ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑیوں یا ٹیم کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ تاہم ارجنٹینا کی نائب صدر وکٹوریہ ویارویل نے سوشل میڈیا پر اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مالویناس ارجنٹینا کا ہے‘، اس بینر کو اسٹیڈیم میں لانے سے روکا گیا تھا لیکن یہ دعویٰ ہمارے خون میں دوڑتا ہے اور ہم اسے اپنے دل میں رکھتے ہیں۔ مالویناس وہ نام ہے جو ارجنٹینا فاکلینڈ جزائر کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ برطانوی زیرِ انتظام علاقہ ارجنٹینا کے مشرقی ساحل سے تقریباً 480 کلو میٹر دور واقع ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ان جزائر کی خود مختاری کا تنازع 19 ویں صدی سے چلا آ رہا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

10 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments