دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو جنسی استحصال معاملے میں بری کر دیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد ونیش پھوگاٹ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہمیں سڑکوں پر اترنے اور حکمراں جماعت کے ایک زورآور لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بہت ہمت جمع کرنی پڑی تھی۔ اقتدار اور اپنے اثر و رسوخ کے دم پر برج بھوشن سنگھ نے کئی لڑکیوں کو ڈرا کر ان کے نام واپس کرائے، لیکن کئی خاتون پہلوان ڈٹی رہیں اور عدالت میں لڑائی لڑتی رہیں۔‘‘ اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں ونیش پھوگاٹ مزید لکھتی ہیں کہ ’’ہمیں اس بات کی بہت تکلیف ہے کہ عدالت نے خاتون پہلوانوں کے ذریعہ لگائے گئے جنسی استحصال کے الزام میں برج بھوشن سنگھ کو قصوروار نہیں مانا۔ شروع سے ہی پورا نظام انہیں بچانے میں لگا ہوا ہے۔‘‘ ان کے مطابق خاتون پہلوانوں نے اپنے وکلاء کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ یہ اپیل جلد دائر کی جائے گی۔ ہم نے امید نہیں چھوڑی ہے اور اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ ونیش پھوگاٹ کے علاوہ پہلوان بجرنگ پونیا کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فون پر ’آج تک‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ راؤز ایونیو کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ان کے مطابق پہلوان جلد ہی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کریں گے اور اپنی آگے کی قانونی حکمت عملی کو ظاہر کریں گے۔ واضح رہے کہ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن سنگھ شرن اور شریک ملزم ونود تومر کو جنسی استحصال معاملے میں ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا ہے۔ 6 خاتون پہلوانوں کی جانب سے درج کرائے گئے معاملات میں حتمی بحث مکمل ہونے کے بعد 2 جولائی کو عدالت نے اپنا فیصلہ 3 اگست کے لیے محفوظ رکھ لیا تھا۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
2 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
2 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments