Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ’انھوں نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرایا ہے۔‘ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان سے متعلق بی بی سی فارسی نے یہ خبر دی ہے کہ ’ڈرون کو ایرانی فضائیہ کے نئے اور جدید دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔‘ تاہم پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کو کب اور کس وقت مار گرایا گیا۔ دوسری جانب خطے میں امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے تاحال پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد گذشتہ شب کہا تھا کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات پیر کے روز شروع ہوں گے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران اس وقت آبنائے ہرمز کے بارے میں عمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جو گذشتہ آٹھ روز سے جاری ہیں۔ انھوں نے کہا: ’ہماری کوشش ہے کہ عمان کے ساتھ مشاورت اور تعاون سے جلد از جلد ایسا راستہ طے کیا جائے جس کے ذریعے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔‘ انھوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ کسی مفاہمت کا مطلب آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھل جانا نہیں ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ متفقہ راستہ ’نہ موجودہ شمالی راستہ ہو گا اور نہ موجودہ جنوبی راستہ، بلکہ ایک نیا راستہ ہو گا جس پر دونوں فریق متفق ہوں گے۔‘

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments