بیربھوم میں11گولیاں چلیں! گپ شپکے دوران فائرنگ، تین نوجوان زخمی، دو کی حالت تشویشناک بیربھوم میں فائرنگ کا واقعہ۔ نلہاٹی گاو¿ں میں بیک وقت ۱۱ گولیاں چلنے کا الزام ہے۔ تین افراد کو گولیاں لگی ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، اتوار کی درمیانی رات یہ واقعہ نلہاٹی تھانے کے ہریداس پور گاو¿ں کے قریب پیش آیا۔ گولی لگنے کی حالت میں بیکی شیخ، حبیب اللہ شیخ اور جونی شیخ نامی تین مقامی باشندوں کو بچایا گیا۔ ان میں سے بیکی، جونی اور حبیب اللہ شیخ کو بیربھوم کے رام پور ہاٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں بیکی اور جونی کو مغربی بردھامان کے درگا پور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، ہریداس پور گاو¿ں کے قریب سڑک کے کنارے بانس کے مچان پر بیٹھے بیکی، حبیب اللہ اور جونی اڈہ (گپ شپ) کر رہے تھے۔ اچانک تین موٹر سائیکلوں پر کچھ لوگ وہاں پہنچے۔ ہر ایک کا چہرہ کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا۔ بغیر کسی اشتعال کے انہوں نے بیکی اور ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ گولیوں کی آواز سن کر گاو¿ں والے باہر نکلے اور زخمیوں کو ہسپتال لے گئے۔ پیر کو پولیس نے واقعہ گاہ سے10 کارتوسوں کے خول اور ایک کارتوس برآمد کیا۔ یہ کارروائی کس نے اور کیوں کی، اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments