Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرۂ احمر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد پراسرار طور پر غائب

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرۂ احمر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد پراسرار طور پر غائب
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرۂ احمر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد پراسرار طور پر غائب — October 06, 2026
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر سعودی عرب کے قریب بحیرۂ احمر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد اچانک غائب ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرۂ احمر کے اوپر پرواز کے دوران ہنگامی حالت کے اعلان کے کچھ دیر بعد عوامی طور پر دستیاب فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے غائب ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر سِکورسکی ایم ایچ-60 آر سی ہاک نے مشرقی وقت کے مطابق تقریباً شام 5 بج کر 20 منٹ پر سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع شہر ینبع کے قریب ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ہنگامی حالت کا اعلان کیے جانے کے وقت ہیلی کاپٹر تقریباً 475 فٹ کی بلندی پر تھا، اس کے بعد ظاہر ہونے والی اس کی پرواز کی بلندی صفر تک گر گئی، جس کے بعد ہیلی کاپٹر ٹریکنگ سروس سے غائب ہو گیا۔

پیر کی شام تک امریکی بحریہ نے واقعے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی ہیلی کاپٹر کے عملے یا اس کی حالت سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی تھیں جبکہ ہنگامی حالت کی وجہ بھی فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر حادثے کا شکار ہو گیا ہے، تاہم اس کے گر کر تباہ ہونے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر سعودی عرب کے قریب بحیرۂ احمر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد اچانک غائب ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn