امریکا کے ایران پر حملے جاری ہیں لیکن امریکی اخبارات کی رپورٹ ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران جنگ سے امریکی میزائلوں کے ذخائر ختم ہو گئے ہیں۔ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر سکتا ہے، لیکن اس کے پاس میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کا ذخیرہ کم ہو رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو میں ایران تنازع سے وابستہ ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا ایک وسیع جنگ کی تیاری کر رہا ہے، لیکن موجودہ ہتھیاروں کے ساتھ طویل مدت تک فوجی مہم کو محفوظ طریقے سے جاری رکھنا مشکل ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس نوعیت کے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی فوج کے پاس صدر ٹرمپ کے تمام اسٹریٹجک اہداف کو پورا کرنے کے لیے کافی ہتھیار موجود ہیں۔ لیکن خبر دینے والے عہدیدار کا وائٹ ہاؤس کی تردید پر کہا ہے کہ ممکن ہے وائٹ ہاؤس کو ایسی صورت حال کی معلومات نہ ہو۔ رپورٹ کے مطابق اگر امریکا اپنے فوجی آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرتا ہے، تو اسے فضائی دفاعی انٹرسیپٹر میزائلوں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہدف والے ہتھیاروں اور دیگر فوجی وسائل کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حالیہ فوجی کارروائیوں میں ہونے والے نقصانات کے بعد بڑی تعداد میں اضافی فوج، جنگی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کو تیزی سے تعینات کرنا بھی، امریکا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ واشنگٹن میں قائم ’سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز‘ (سی ایس آئی ایس) کے دفاع اور حفاظتی پروگرام کے سربراہ سیتھ جونز نے بھی ان خدشات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کشیدگی بڑھتی ہے تو امریکی فوج مکمل طور پر تیار نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خلیج فارس کی آبی گزرگاہ کے جزیروں یا ساحلی علاقوں میں زمینی فوج بھیجنا ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی ثابت ہو سکتا ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments