امریکا نے متحدہ عرب امارات کے لیے 1 ارب ڈالرز مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق یو اے ای کو ایڈوانسڈ پریسیشن کل ویپن سسٹم ٹو کے گائیڈنس سیکشنز اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمۂ خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم قوت ہے، مجوزہ فروخت سے متحدہ عرب امارات کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے مضبوط اور ہر وقت تیار دفاعی صلاحیت کو فروغ دینے اور امریکی افواج کے ساتھ تعاون کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
محکمۂ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اس مجوزہ فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن تبدیل نہیں ہو گا، جبکہ اس ممکنہ فروخت سے امریکی دفاعی تیاری پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 10 ہزار تک APKWS-II گائیڈنس سیکشنز خریدنے کی درخواست کی تھی۔
امریکا نے متحدہ عرب امارات کے لیے 1 ارب ڈالرز مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق یو اے ای کو ایڈوانسڈ پریسیشن کل ویپن سسٹم ٹو کے گائیڈنس سیک...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments