Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

برطانیہ: سسٹم کی خرابی کے سبب 2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

Admin
By Admin
Sep 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

برطانیہ: سسٹم کی خرابی کے سبب 2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
برطانیہ: سسٹم کی خرابی کے سبب 2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر — September 10, 2026
برطانیہ کے 11 بڑے ایئر پورٹس پر سسٹم کی خرابی کے باعث پہلے دن 3 ہزار 310 جبکہ دوسرے دن 3 ہزار 843 پروازیں متاثر ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق برطانیہ کے 11 بڑے ایئر پورٹس ہیتھرو، گیٹ وک، مانچسٹر، ایڈنبرا، برمنگھم، برسٹل، اسٹینسٹڈ، گلاسگو، بیلفاسٹ، لوٹن اور سٹی کی پہلے دن ہزار 310 جبکہ دوسرے دن 3 ہزار 843 پروازیں متاثر ہوئیں۔

مجموعی طور پر 2 دن میں 2 ہزار پروازیں منسوخ جبکہ 6 ہزار تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اس تیکنیکی بحران کے باعث 10 سے 12 لاکھ مسافر متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں مسافر ایئر پورٹس پر گھنٹوں طیاروں میں پھنسے رہے۔

لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کی 650 پروازیں منسوخ جبکہ 1 ہزار 355 میں تاخیر ہوئی۔

گیٹ وک ایئر پورٹ کی 260 پروازیں منسوخ، 827 تاخیر کا شکار ہوئیں، مانچسٹر ایئر پورٹ کی 123 پروازیں منسوخ جبکہ 775 میں تاخیر ہوئی۔

برمنگھم کی 71، اسٹینسٹڈ کی 121، لوٹن کی 115، ایڈنبرا کی 90 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ برمنگھم کی 357، اسٹینسٹڈ کی 681، لوٹن کی 424، ایڈنبرا کی 385 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

پروازوں کے بیک لاگ کی وجہ سے آج بھی فلائٹس کی تاخیر اور منسوخی کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج فلائٹ آپریشن میں بہتری آ رہی ہے۔

برطانیہ کے 11 بڑے ایئر پورٹس پر سسٹم کی خرابی کے باعث پہلے دن 3 ہزار 310 جبکہ دوسرے دن 3 ہزار 843 پروازیں متاثر ہوئیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn