مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ای-20 ایتھنول والے پٹرول کی پالیسی کو لے کر ان کے خلاف جھوٹی پوسٹس اور ڈیپ فیک ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے ان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق گڈکری نے میٹا، ایکس، گوگل اور دیگر کمپنیوں کے خلاف سول کیس دائر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ عدالت نے ان کی یہ مانگ منظور کر لی ہے۔ مرکزی وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ مواد انہیں اور ان کے خاندان کو ای-20 کے منافع سے جوڑ رہا ہے، جبکہ پالیسی وزارت پٹرولیم چلا رہی ہے۔ ان کی عرضی میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا پوسٹ میں جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس پروگرام کے لیے ذمہ دار تھے اور اس سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مالی فائدہ پہنچا ہے۔ ان دعووں سے ان کی ساکھ کو ایسا نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ الزام جھوٹ، غلط ارادے والے اور بہت زیادہ بدنام کرنے والے ہیں، جن میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ان کی رضامندی کے بغیر اے آئی کے ذریعہ تیار کردہ آڈیو اور ویڈیو مواد استعمال کیا گیا ہے جو ان کے چہرے اور آواز کی نقل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ معاملہ ای-20 پالیسی پر ہونے والی تنقید کے درمیان سامنے آیا ہے، جس میں فیول امپورٹ کو روکنے اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے ایمیشن کو کم کرنے کے لیے پٹرول میں 20 فیصد ایتھنول ملانے کی پالیسی ہے۔ حالانکہ کئی گاڑی مالکان نے اس کے استعمال کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر 2023 سے پہلے بنے گاڑی ماڈل میں۔ حالانکہ گڈکری نے ہمیشہ ایتھنول-بلینڈنگ پروگرام کا سپورٹ کیا ہے۔ رواں ماہ کی شروعات میں انہوں نے ناقدین کو ایک بڑا چیلنج بھی دیا تھا، جس میں ان سے ایک بھی ایسی کار کا نام بتانے کو کہا تھا جسے فیول کی وجہ سے دقت ہوئی ہو۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ای-20 پٹرول کی وجہ سے کسی بھی کار میں دقت آنے کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ کیا ملک میں کوئی ایسی کار ہے جسے ای-20 پٹرول کے استعمال کی وجہ سے دقت ہوئی ہو؟ بس ایک نام بتائیے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments