نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان سوربھ داس نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج کے دوران طلباء کے خلاف کارروائی کرنے والے پولیس اورآراے ایف کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔ سوربھ داس نے راجیہ سبھا کے رکن اورسینئروکیل کپل سبل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ سوربھ داس نے کہا کہ ان کی ملاقات کا مقصد قانونی رہنمائی حاصل کرنا تھا تاکہ طلبہ کی تحریک کوکمزورنہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بہت سے لوگوں کوٹارگٹ کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے، اس لئے اب ایک ویب سائٹ بنائی جائے گی، جہاں ضلع واروکلا آئیں اورلوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوں گے اورانہیں یقین دلایا جائے گا کہ کاکروچ جنتا پارٹی ہرمرحلے پران کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ دوسری جانب جے پی کے ترجمان آشوتوش رانکا نے کہا کہ بی جے پی کے سابق صدر، جے پی نڈا کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات پراتفاق ہوا کہ احتجاج سے متعلق درج سبھی ایف آئی آرواپس لے لی جائیں گی اورنئی ایف آئی آردرج نہیں کی جائیں گی۔ آشوتوش رانکا کے مطابق، حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تحریری معاہدے کی ایک کاپی پارٹی کومنگل تک فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس دستاویزکو جلد ازجلد دیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگرمقررہ وقت تک تحریری معاہدہ نہ ہوا اورمختلف ریاستوں میں زیرحراست طلبا کورہا نہ کیا گیا توسی جے پی دوبارہ احتجاج پرمجبورہوگی۔ اس موقع پرسینئروکیل اورراجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ کپل سبل نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی پرامن احتجاج کے دوران طلبا کونشانہ بنایا جائے گا اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، وہاں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ایک ٹیم اس کا مقدمہ لڑے گی۔ اس مقصد کے لئے کاکروچ جنتا پارٹی ایک ویب سائٹ تیارکرے گی، جس کے ذریعہ وکلا آئیں گے اورمتاثرہ طلبا سے رابطہ کرسکیں گے۔ انہوں نے اس قانونی مہم کے لئے ایک کروڑروپئے کے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔ کپل سبل نے دیگروکلا سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں مالی تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم صرف طلباء کو قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی، کسی اورمقصد کے لئے خرچ نہیں کی جائے گی۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments