Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

جھک گئی سمراٹ حکومت! طلبا پر ہوئے کیس واپس،  بی جے پی حکومت نے لیا بڑا فیصلہ

نیٹ یوجی پیپرلیک معاملے پر ہونے والے احتجاج کے بعد بہار حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر(27 جولائی 2026) کی شام باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیٹ (یو جی) امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں، ان کے خلاف جاری احتجاج اور امتحانی نظام و اعلیٰ تعلیم میں جواب دہی اور اصلاحات کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے چند اہم یقین دہانیاں کرائی ہیں۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کی شام 6 بجے سے پہلے احتجاج کے سلسلے میں درج تمام ایف آئی آر، شکایات (کمپلینٹس) اور شوکاز نوٹس واپس لینے کے لیے قانونی کارروائی فوری طور پر شروع کی جائے گی۔ اسی طرح 26 جولائی کی شام 6 بجے سے پہلے درج مقدمات میں گرفتار یا حراست میں لیے گئے تمام افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے گا۔ حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 26 جولائی کی شام 6 بجے سے پہلے درج مقدمات میں نامزد افراد کے خلاف آئندہ بھی کسی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ 26 جولائی 2026 کی شام 6 بجے سے پہلے تک بہارکے کسی بھی حصے میں احتجاج میں شامل افراد کے خلاف کوئی تعزیری، انتقامی یا منفی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ 26 جولائی 2026 کی شام 6 بجے سے پہلے احتجاج کے سلسلے میں درج تمام ایف آئی آر، شکایات اور شوکاز نوٹس واپس لینے کے لیے قانونی عمل فوری طورپرشروع کیا جائے گا۔ 26 جولائی 2026 کی شام 6 بجے سے پہلے درج مقدمات میں گرفتار یا حراست میں لیے گئے تمام افراد کوجلد ازجلد رہا کیا جائے گا۔ 26 جولائی 2026 کی شام 6 بجے سے پہلے درج مقدمات میں نامزد افراد کے خلاف آئندہ بھی کسی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ بہارحکومت کے اس فیصلے کونیٹ پیپرلیک معاملے پراحتجاج کرنے والے طلبا اورنوجوانوں کے لئے ایک اہم پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments