سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے سعودی عرب پرحوثی حملے فوری بند کیے جائیں۔
انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک اور سیکڑوں شہری زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے صدمے میں ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments