Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، صدر اردوان نے واضح کردیا

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، صدر اردوان نے واضح کردیا
ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، صدر اردوان نے واضح کردیا — October 13, 2026
انقرہ: ترک صدر اردوان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ترکیہ خطے میں امن و استحکام کے دفاع کے لیے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر اردوان نے ریاض میں حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کے ساتھ اعلان کیا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو مؤثر اور پائیدار ادارہ جاتی ڈھانچے میں ڈھالنے کا عمل جاری ہے۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ خطے میں تنازعات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، تاہم ترکیہ اپنے گرد بحرانوں کے باوجود استحکام، اعتماد اور امن کے ایک مضبوط مرکز کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے خطے کے ممالک کی مشترکہ ذمہ داری اور باہمی تعاون پر یقین رکھتا ہے۔ اختلافات کو میدانِ جنگ میں لے جانے کے بجائے مذاکرات، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے،خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا باہمی احترام ترکیہ کے اصولی مؤقف کی بنیاد ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خطے کو تقسیم اور انتشار سے دوچار کرنے کی کوششیں صرف ان شرپسند عناصر کے مفادات پورے کریں گی جو پورے علاقے کو خون سے رنگین کرنا چاہتے ہیں۔

انقرہ: ترک صدر اردوان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ترکیہ خطے میں امن و استحکام کے دفاع کے لیے...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn