International

ترک فوج کے ہاتھوں شمالی شام اور عراق میں 21 کرد باغی ہلاک

ترک فوج کے ہاتھوں شمالی شام اور عراق میں 21 کرد باغی ہلاک

ترک وزارتِ دفاع نے بدھ کو کہا کہ فوج نے شمالی شام اور عراق میں 21 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک بیان میں وزارت نے اطلاع دی کہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور شامی کرد وائی پی جی کے 20 عسکریت پسند جو حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، شمالی شام میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک باغی شمالی عراق میں ہلاک ہو گیا۔ وزارت نے مزید کہا، "ہماری کارروائیاں مؤثر اور پرعزم طریقے سے جاری رہیں گی۔" پی کے کے جسے ترکی، یورپی یونین اور امریکہ نے دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کر رکھا ہے، نے 1984 میں ترک ریاست کے خلاف اپنی مسلح بغاوت شروع کی تھی۔ اس تنازعے میں اب تک 40,000 سے زیادہ افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں شام کے صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد انقرہ نے بار بار اصرار کیا ہے کہ وائی یی جی کو ختم کر دینا چاہیے اور اس بات پر زور دیا کہ اس گروپ کی شام کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ بدھ کو یہ کارروائیاں شمال مشرقی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ شامی گروہوں اور وائی پی جی کے مابین جاری دشمنی کے درمیان ہوئی ہیں۔ پی کے کے جو شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں اپنے فوجی مراکز برقرار رکھے ہوئے ہے، اسے نشانہ بنانے کے لیے انقرہ معمول کے مطابق سرحد پار سے فضائی حملے اور فوجی کارروائی کرتا ہے ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments