Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آج بعض لوگ ایران کو دنیا کی چوتھی سپر پاور قرار دیتے ہیں: مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

آج بعض لوگ ایران کو دنیا کی چوتھی سپر پاور قرار دیتے ہیں: مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام
آج بعض لوگ ایران کو دنیا کی چوتھی سپر پاور قرار دیتے ہیں: مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام — September 29, 2026
ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ’آج بعض لوگ ہمیں دنیا کی چوتھی سپر پاور قرار دیتے ہیں۔‘

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جو قوتیں کبھی ایران پر غلبہ حاصل کرنا چاہتی تھیں، اب انھیں ایران کی عسکری صلاحیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں نے گذشتہ دہائیوں کے مقابلے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر دیا ہے۔

ایرانی رہبر اعلیٰ نے کہا کہ آج ایران انحصار اور کمزوری کے مرحلے سے نکل کر خود مختاری، طاقت اور اسلامی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا: ’وہ ماضی، جس کی طرف ہمارا دشمن واپس جانا چاہتا ہے، گزر چکا ہے اور اب کبھی واپس نہیں آئے گا۔‘

بی بی سی فارسی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اب ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں خود جارح اور غلبہ پسند طاقتیں ’پناہ ڈھونڈتی ہیں اور جنگ کے خاتمے کی التجا کرتی ہیں۔‘

ایرانی رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی جانشینی کے بعد سے عوامی سطح پر منظرِ عام پر نہیں آئے ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی براہِ راست صوتی یا ویڈیو پیغام جاری ہوا ہے۔ ان سے منسوب تمام پیغامات اب تک صرف تحریری شکل میں سرکاری ذرائع ابلاغ یا ان سے منسلک ذرائع کے ذریعے ہی شائع کیے گئے ہیں۔

ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ’آج بعض لوگ ہمیں دنیا کی چوتھی سپر پاور قرار دیتے ہیں۔‘ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای ن...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn