Activities

تنظیم اصلاح معاشرہ کے سیرت النبی پر تحریری مقابلہ کے نتائج کا اعلان

تنظیم اصلاح معاشرہ کے سیرت النبی پر تحریری مقابلہ کے نتائج کا اعلان

تنظیم اصلاح معاشرہ وازالہ منکرات کی جانب سے تحریری مقابلہ بعنوان ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اخلاق“کا صدر دفتر ،بمقام خضراءانکلیو،الکاپور روڈ،حیدرآباد پر کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔یہ تحریری مقابلہ اردو اور انگریزی میڈیم کے طلباءو طالبات کے لیے رکھا گیا تھا ۔تنظیم کے سالانہ جلسہ رحمت اللعالمین کے موقع پر تحریری مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میںمولانا تنظیم عالم قاسمی،مولانا ممشاد علی صدیقی،مولانا جاوید توثیق قاسمی،مولانا مفتی عارف باللہ قاسمی ،مولانا مفتی محمد مجیب خان،محمد نعیم اورڈاکٹر عزیز سہیل کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے۔ انگلش میڈیم سے انعام اول محمد مدثر خان (جو نیر کالج ٹمریز یاقوت پورہ بوائز 1)،انعام دوم عائشہ فاطمہ (الفلاح جونیر کالج)،ترغیبی انعامات زویا فاطمہ،سعدیہ بیگم( ریزنگ سن اسکول)،رخسار بیگم( لیڈنگ ہائی اسکول،) جبکہ اردو میڈیم سے انعام اول عائشہ فاطمہ (سری وانی جونیر کالج)،انعام دوم محمد عفان( ٹمریز یاقوت پورہ بوائز 1) اورترغیبی انعامات محمد امین الاسلام ،محمد انس،معاذ الحق (ٹمریز یاقوت پورہ بوائز 1)کو حاصل ہوا۔اس موقع پر خادم محمد نعیم الدین نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر عزیز سہیل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments