Activities

حیدرآباد کے نعتیہ مشاعرے میں مہمان خصوصی علی شاہد دلکش (بنگال) کو تہنیت

حیدرآباد کے نعتیہ مشاعرے میں مہمان خصوصی علی شاہد دلکش (بنگال) کو تہنیت

تاریخی شہر حیدرآباد کے سبزہ کالونی ، ٹولی چوکی میں عزت مآب سید شاہ محمد قادری، سابق جسٹس آف انڈیا ، سپریم کورٹ کی رہائش گاہ پر ادارہ بزم حسان (رجسٹرڈ) کے منعقدہ نعتیہ مشاعرے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے علی شاہد دلکش(مغربی بنگال) کی شرکت 12/ اکتوبر 2024 بروز سنیچر کی سہ پہر ہوئی۔ دراصل تلنگانہ ہائی کورٹ کے سابق رجسٹرار محترم ثناء اللہ انصاری وصفی کے تقدیسی مجموعے کی رسم و نمائی و غیر طرحی نعتیہ مشاعرے کی تقریبات میں شہر کے اساتذہ و معتبر شعراء کو مدعو کیا گیا تھا۔ مہمانان میں معروف شاعر و ادیب علی شاہد دلکش کو بھی تحفے و گل دستے کے ساتھ تہنیت دی گئی۔ پر رونق نورانی محفل کی صدرات مفتی مولانا خلیل احمد صاحب (شیخ الجامعہ و امیر نظام حیدرآباد) اور نظامت قاضی فاروق عارفی نے کی۔ نعتیہ مجموعے کا اجراء بدست سابق جسٹس سید شاہ محمد قادری ہوا۔ مخصوص عمائدین شہر اور اہل علم و دانش کی موجودگی میں مدعوین شعرا میں خواجہ بہاؤالدین نقشبندی قادری ، سید شاہ رفیع الدین شرفی، ڈاکٹر سید فیض احمد ، مولانا سید محمد علی قادری، پروفیسر ایس ایم شکور ، مولانا زعی الدیں حسامی ، ڈاکٹر سید فیض احمد ، حضرت پیر شاہ صوفی ، ڈاکٹر عقیل ھاشمی، علی شاہد دلکش(مغربی بنگال) اور تمامی مقامی معتبر شعراء کرام کی موجود گی رہی۔ بہت شاندار پروگرام بعد نماز ظہر تا عین قبل مغرب انجام پذیر ہوا

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments