Activities

اُردو فورم مونگیر کی ماہانہ نشست

اُردو فورم مونگیر کی ماہانہ نشست

مورخہ 06/اکتوبر بروز اتوار محترمہ رخشاں ہاشمی کی میزبانی میں اُنکی رہائش گاہ رضوی کالونی شاہ زبیر روڈ میں نہایت ہی تزک و احتشام سے ہوئی ویسے تو نشست کامیاب رہی لیکن اس ماہ فورم کے کئ اراکین کی غیر حاضری بھی تشویش کا باعث رہی۔ حسبِ روایت سب سے پہلے جناب کنوینر ام اے او جوہر نے گذشتہ ماہ کی نشست کی روداد پڑھ کر سنائی اس کے بعد معتبر رکن جناب ابو محمد نے اپنے افسانہ بعنوان جُھلستی کونپلیں سے باضابطہ نثری دور کا آغاز کیا۔جسے سامعین نے بےحد سراہا اور مبارکباد پیش کی اسکے بعد پھر شعری دور کی شروعات جناب شاہ مصطفوی نے مترنم آواز میں عمدہ اور خوبصورت نعت خوانی سےکی جسے سبھی نے پسند کیا اورپھر سماں بندھ گیا اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے محترمہ رخشاں ہاشمی نے بھی ترنم سے ایک مشہور نعت سنائیسارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں لیکن آقا کا منصب جدا ہے اسکے بعد رخشاں ہاشمی کے صاحبزادے سید شازل احمد نے ندا فاضلی کی ایک مشہور غزل سنا کر خوب دعائیں بٹوری آخری دور میں طرحی غزلوں کا دور چلا پسند کیے گئے اشعار درج ذیل ہیں :-مہمان آتے، جاتے رہے گھر مرے سدا رخصت اسی لئے کبھی برکت نہیں ہوئی (رخشاں ہاشمی )دونوں بہت قریب تھے اور دور بھی بہتگرچہ قریب تھے مگر اُلفت نہیں ہوئی (غلام مجتبیٰ مہر )نشست کو کامیاب بنانے میں جناب ڈاکٹر تسنیم احمد صدیقی، ڈاکٹر شرافت، جناب ابو محمد، ام اے او جوہر، عبداللہ عباسی، شاعرہ رخشاں ہاشمی، پروفیسر منصور نیازی، شاہ مصطفوی، احمد عرفان، رئیس الرضا، غلام مجتبیٰ مہر نے اہم رول ادا کیا میزبانی کی رسم کے ساتھ ساتھ تمام اراکین کی گروپ تصویر کے بعد نشست کا اختتام ہوا۔اگلے ماہ کی نشست 03/نومبر 2024 کو ھوگی انشاءاللہجسکے لئے مصرع طرح ہے :-ہر ایک فرمان میں اُنکی ہدایت جگمگاتی ہے

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments