چنئی، 12 دسمبر : تمل ناڈو کے ڈنڈی گل ضلع میں جمعرات کی رات ایک نجی اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ میں کم از کم سات افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔ مصدقہ رپورٹس کے مطابق کم از کم دو سے تین لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتال لے جاتے وقت دو افراد کی موت ہو گئی۔ مزید یہ کہ کم از کم چھ افراد اسپتال کی لفٹ میں پھنسے ہوئے تھے اور انہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مقتولین میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے اور کہا جا رہا ہے کہ چار منزلہ اسپتال کی عمارت میں کئی مریض پھنسے ہوئے ہیں۔ عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کے اہلکار، محکمۂ محصولات، پولیس اور ضلع افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ مقامی لوگ بھی بچاؤ کے کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع کلکٹر محترمہ پونگودی بھی بچاؤ کے کام کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچیں کیونکہ آگ ابھی بھی دہک رہی تھی۔ مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے 50 سے زائد ایمبولینسز تعینات کی گئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
Source: uni news
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی