محمد ابو طالب رحمانی. آج تاریخ کے صفحات ایک ایسی بہادر خاتون کے ذکر سے مزید روشن ہوگئے ہیں، جنہوں نے ظلم کی چکی میں پس کر بھی حق کا دامن نہیں چھوڑا۔ ذکیہ جعفری، جنہوں نے 2002 کے گجرات فسادات میں اپنے شوہر، سابق ایم پی احسان جعفری کو کھو دیا، مگر ان کے انصاف کے لیے اپنی آخری سانس تک لڑتی رہیں، آج اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ذکیہ جعفری صرف ایک مظلوم بیوہ نہیں تھیں، بلکہ وہ حوصلے، صبر اور استقلال کا استعارہ تھیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کی شہادت کے بعد اپنی زندگی کو ایک مقصد کے ساتھ جوڑ دیا— وہ مقصد جس کا نام انصاف تھا۔ جب چاروں طرف خوف، جبر اور خاموشی کا عالم تھا، جب قاتلوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی تھی، اور جب نظام خود اندھا، بہرا اور گونگا بن چکا تھا، تب ذکیہ جعفری نے اپنی جنگ جاری رکھی۔ وہ عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹاتی رہیں، گواہی دیتی رہیں، سوال اٹھاتی رہیں، اور اپنی آخری سانس تک اپنے شوہر اور دیگر مظلومین کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔یہ جنگ آسان نہیں تھی۔ اس ملک میں جہاں طاقتوروں کے خلاف بولنے کا مطلب خود کو مصیبت میں ڈالنا ہے، وہاں ذکیہ جعفری نے نہ صرف اپنی آواز بلند کی، بلکہ وہ ظلم کے سامنے ایک مضبوط دیوار بن کر کھڑی ہوئیں۔ ان پر دباو¿ ڈالا گیا، ان کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ نہ جھکیں، نہ ر±کیں۔ ان کے چہرے پر ہمیشہ ایک خاموش عزم دکھائی دیتا تھا، ایک ایسی روشنی جو ظالموں کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیتی تھی۔ذکیہ جعفری کی رحلت صرف ایک فرد کی موت نہیں، بلکہ یہ اس عہد کی تکمیل ہے جو انہوں نے اپنے شوہر کے خون کے ساتھ کیا تھا۔ ان کا مشن، ان کی جدوجہد اور ان کی بہادری تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔آج وہ اللہ کے حضور پہنچ گئی ہیں، جہاں کوئی جھوٹا مقدمہ، کوئی ظالم جج، اور کوئی خریدا ہوا گواہ نہیں ہوگا۔ وہاں صرف عدل ہوگا، اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ احسان جعفری اور دیگر شہدائ کے قاتل اللہ کی عدالت میں ضرور جواب دہ ہوں گے۔ذکیہ جعفری کے انتقال پر دل سوگوار ہے، مگر ان کی زندگی ہم سب کے لیے ایک درس ہے کہ حق اور انصاف کے لیے لڑائی کبھی ختم نہیں ہوتی، چاہے اس کی قیمت کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو۔ اللہ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے، اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے والے لوگوں کو استقامت عطا کرے۔
Source: Social Media
رحمانی30 نے سی ایم اے فاؤنڈیشن امتحانات میں %100 کامیابی کے ساتھ تاریخ رقم کی
معروف افسانہ نگار ، ادیب ، ناول نگار اور شاعر مشتاق انجم کا انتقال
انجمن حمایت اسلام مونگیرمیں سالانہ انعامی مسابقہ کا انعقاد
صدائے ادب انڈال کی ماہانہ نشست
مسلم بچے میڈیکل کے ساتھ ساتھ وکیل،جج انجینئر،آئ اے ایس اور پی سی ایس میں بھی ہاتھ آزمائیں
بزمِ گلستانِ سخن کا 54 واں ماہانہ عالمی طرحی مشاعرہ جیو میٹ پر منعقد ہوا۔
کیٹ اکیڈمی کا سالانہ اجلاس مہاجتی سدن میں ہوا
بزمِ گلستانِ سخن کا 54 واں ماہانہ عالمی طرحی مشاعرہ جیو میٹ پر منعقد ہوا۔
مسلم بچے میڈیکل کے ساتھ ساتھ وکیل،جج انجینئر،آئ اے ایس اور پی سی ایس میں بھی ہاتھ آزمائیں
مٹیابرج مدرسہ جماعت القریش ایس ایس کے کے طلبہ میں کتاب,کاپی , جوتے اور اسکول بیگ کی تقسیم