Activities

کیٹ اکیڈمی کا سالانہ اجلاس مہاجتی سدن میں ہوا

کیٹ اکیڈمی کا سالانہ اجلاس مہاجتی سدن میں ہوا

آج صبح مہاجاتی سدن میں شہر کے ایک تعلیمی اور خیراتی ادارے KECT Academy کے سالانہ جلسہ میں حاضر ہونے کا موقع ملا۔اس ادارے کو وجودمیں آئےمحض پانچ سال ہوئے ہیں مگریہاں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھ کر ٹرسٹ کی انتظامیہ اور اکیڈمی کے ذمہ داروں کے جذبے اور خلوص کو سلام کرنے کو جی چاہتا ہے۔ تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کے بعد یکے بعد دیگرے rhymesاورsongsپرننھےمعصوموں نےکئی performances دیے۔ تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر ایک اردو ڈرامہ "دادی اماں مان جاو" پیش کیا گیا جبکہ "save the earth" کے تعلق سے ایک شاندار انگریزی play نے حاضرین کا من موہ لیا۔ ان میں کمال کی اداکاری کرتے ہوئے بچوں نے بڑوں کے کان کاٹ لئے۔sound,settings اور lighting سبھی قابل ستائش تھے جس کے لئے ہدایت کار ایس ایم راشد اور انکے شاگرد عبید احمد صاحبان تعریف کے مستحق ہیں۔ پروگرام کی نظامت کا معیار عمدہ تھا لیکن دوردرشن جیسی ہندی کا استعمال اگر کم کیا جاتا تو بہتر ہوتا- ادارے کی جانب سے ایک نہایت شاندار اور جاذب نظر سووینئر کا بھی اجراء کیا گیا جو اپنی مثال آپ ہے یہ بات ہمارے لئے قابل غور ہے کہ KECT کا قیام ملت کے marginalised اور underprivileged بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا اور بہت کم وقت میں اس نے ترقی کی قابل قدر منازل طے کر لیں جبکہ ملت کی سو سو سالہ بزرگ تنظیمیں لگاتار رو بہ زوال ہیں۔ذرا سوچیں، یتیم بچوں اور غریب و نادار مریضوں سے زیادہ marginalised کون ہو سکتا ہے لیکن انکے لئے ہمارے اسلاف کے قائم کردہ خیراتی اداروں میں آج کیا چل رہا ہے؟ ادارہ KECT انشاءاللہ یقینا بہت آگے جائے گا ۔ادارے کے سبھی نو ٹرسٹیز کو اللہ سلامت رکھے اور بری نظروں سے بچائے(ان کے نام لکھنے کی مجھے ضرورت نہیں لگتی) ادارے کی ترقی کی ایک وجہ تو ٹرسٹی حضرات کا خلوص اور نیک نیتی ہے اور دوسری وجہ غالبا یہ ہے کہ اسےسیاست اورنام نہاد سیاسی کرم فرماؤں سے بچا کر رکھا گیا ہے

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments