امریکا کے ایوان نمائندگان نے بڑھتی ایران جنگ کے دوران ایک اعشاریہ ایک پانچ ٹریلین ڈالر مالیت کا غیرمعمولی دفاعی بجٹ منظور کرلیا۔ بل 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور کیا گیا اور اس میں اسرائیل سے دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کی وہ شق بھی شامل ہے جس پر کئی اراکین کانگریس نے پہلے سخت تنقید کی تھی۔ بل کی زیادہ تر ری پبلکنز نے حمایت کی اور 6 ڈیموکریٹس نے بھی حمایت میں ووٹ دیا۔ اسرائیل سے دفاعی تعلقات بڑھانے سے متعلق شق کے تحت وزیر جنگ اب پنٹاگون کے ایگزیکٹیو ایجنٹ کو نامزد کریں گے تاکہ وہ رابطہ کاری کرے اور دو طرفہ دفاعی تحقیق، جانچ اور صنعتی تعاون میں تیزی لائے۔ رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹز کا کہنا تھا کہ یہ شق امریکی خودمختاری اور جمہوریت کے لیے وجودی خطرہ ہے جبکہ کانگریس مین تھامس میسی کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی فوج ٹیکنالوجی اور سپلائی چین اسرائیل سے ضم نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیکشن 219 سینیٹ میں مسترد کردیا جائے گا کیونکہ یہ امریکی خودمختاری سے غداری کے مترادف ہے۔ ڈیموکریٹس نے غیرمعمولی دفاعی بجٹ پر بحث کے دوران ایران جنگ پر بھی شدید تنقید کی۔ ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس جنگ پر ابتک 37 اعشاریہ 5 ارب ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں تاہم ری پبلکنز کا کہنا تھا کہ ایک کھرب ڈالر سے زائد مالیت کا یہ بل اس لیے بھی منظور کرنا ضروری ہے کیونکہ فوج ایران کیخلاف جنگ میں مصروف ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments