Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکہ نے ایرانی زائرین کو ’نجف‘ کا فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی: عراقی حکام

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

امریکہ نے ایرانی زائرین کو ’نجف‘ کا فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی: عراقی حکام
امریکہ نے ایرانی زائرین کو ’نجف‘ کا فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی: عراقی حکام — September 30, 2026
عراقی حکومت کے ایک عہدیدار اور ہوائی اڈے کے ایک ذریعے نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عراقی ایئرلائنز کو پابندیوں سے مشروط استثنیٰ دے دیا ہے، جس کے تحت وہ شیعہ مسلمانوں کے مقدس شہر نجف اور ایران کے درمیان ایرانی زائرین کو لانے لے جانے کے لیے پروازیں چلا سکیں گی۔
عراقی عہدیدار نے کہا کہ ’عراقی ایئرلائنز کو نجف اور ایران کے درمیان پروازیں چلانے کے لیے مشروط استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے۔‘
ہوائی اڈے کے ذریعے نے بتایا کہ ’ہوائی اڈے کو گزشتہ روز مطلع کیا گیا تھا کہ عراقی ایئرلائنز ایران کے لیے پروازیں چلا سکتی ہیں، تاہم فی الحال پروازوں کا کوئی شیڈول طے نہیں کیا گیا۔‘
عراقی حکومت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ایران کے فضائی شعبے پر امریکی پابندیاں نافذ ہونے کے بعد امریکہ سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔
ایرانی ایئرلائنز بڑی تعداد میں عراقی شیعہ زائرین کو ایران کے مقدس شہروں تک پہنچاتی ہیں، جبکہ ایران سے عراق آنے والے افراد بھی ان پروازوں کے ذریعے وہاں موجود مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔ ان پروازوں سے ایران میں زیرِ تعلیم عراقی طلبہ اور علاج کے لیے ایران جانے والے عراقی مریض بھی استفادہ کرتے ہیں۔
امریکی پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے عراق متحدہ عرب امارأت سمیت اُن متعدد ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا تھا جنہوں نے ایران کی فضائی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندی نافذ کی۔ امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ ایرانی ایئرلائنز کو’بند کر دیا جائے گا‘۔
سکاٹ بیسنٹ نے سنیچر کو کہا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں اپنے نمائندے بھیجے ہیں تاکہ مختلف ممالک پر ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ انہوں نے ایران کی ایئرلائنز اور بینکوں کو نشانہ بنانے کے لیے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو بھی سراہا۔

عراقی حکومت کے ایک عہدیدار اور ہوائی اڈے کے ایک ذریعے نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عراقی ایئرلائنز کو پابندیوں سے مشروط استثنیٰ دے دیا ہے،...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn