Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران نے اپنی شرائط امریکہ کو بتا دی ہیں، لیکن ٹرمپ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں: محسن رضائی

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ایران نے اپنی شرائط امریکہ کو بتا دی ہیں، لیکن ٹرمپ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں: محسن رضائی
ایران نے اپنی شرائط امریکہ کو بتا دی ہیں، لیکن ٹرمپ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں: محسن رضائی — September 30, 2026
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ تہران نے اپنی شرائط امریکہ کو بتا دی ہیں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ ’فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔‘

آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم، جو تہران کے دورے پر آئے تھے، سے ملاقات میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکی صدر ’ایک ایسی دلدل میں پھنس گئے ہیں جہاں وہ نہ مذاکرات کر سکتے ہیں اور نہ جنگ لڑ سکتے ہیں۔‘

محسن رضائی نے کہا کہ ’ایران کی شرائط امریکہ کو بتا دی گئی ہیں، لیکن ٹرمپ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں، اور امریکہ نے فوجی جنگ میں بے بسی کے باعث فضائی ناکہ بندی کا سہارا لیا ہے۔‘

اس سے چند گھنٹے قبل، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک سے تہران واپسی کے موقع پر کہا تھا کہ اس دورے میں ان کا مشن امریکہ کو ایران کی شرائط سے آگاہ کرنا تھا، جن میں آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی شامل ہے۔

عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ’اس حوالے سے ایران کے پاس ایک منصوبہ موجود ہے، اس کی شرائط مکمل طور پر منصفانہ اور منطقی ہیں، اور اگر امریکی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ کسی معاہدے یا پرامن حل کے خواہاں ہیں، تو ہم یہ حل پیش کر چکے ہیں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کے منصوبے سے اتفاق نہیں کرتے، تاہم اسی دوران اطلاعات ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کرنے والے فریق ان سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ تہران نے اپنی شرائط امریکہ کو بتا دی ہیں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ ’فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔‘ آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم، جو تہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn