Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

سمندر کی گہرائیوں سے اٹھنے والی ’پراسرار بلا‘ نے امریکا کے بعد اب جاپان کا رخ کر لیا

Admin
By Admin
Nov 06, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سمندر کی گہرائیوں سے اٹھنے والی ’پراسرار بلا‘ نے امریکا کے بعد اب جاپان کا رخ کر لیا
سمندر کی گہرائیوں سے اٹھنے والی ’پراسرار بلا‘ نے امریکا کے بعد اب جاپان کا رخ کر لیا — November 06, 2026
دنیا بھر کے فلم بینوں کے محبوب اور سب سے بڑے مونسٹر ‘گوڈزیلا’ کی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھماکے دار واپسی ہو چکی ہے۔

سمندر کی گہرائیوں سے اٹھنے والی اس پراسرار بلا نے ایک بار پھر تباہی مچانے کے لیے امریکا کے بعد جاپان کا رخ کر لیا ہے۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم آج دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے، جو آتے ہی باکس آفس پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔
یہ نئی فلم آسکر ایوارڈ یافتہ بلاک بسٹر فلم ’گوڈزیلا مائنس ون‘ کا براہِ راست سیکوئل ہے۔ فلم کی کہانی 1949 کے جاپان میں آگے بڑھتی ہے، یعنی پہلی فلم کے واقعات کے تقریباً دو سال بعد کا دور دکھایا گیا ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جنگ کی تباہ کاریوں سے نبردآزما جاپانی معاشرہ ابھی مکمل طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا بھی نہیں ہو پایا تھا اور لوگ جنگ کے زخم چاٹ ہی رہے ہوتے ہیں کہ ایک بار پھر اس خطرناک عفریت کی آمد نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب ملک پہلے ہی اندرونی طور پر کمزور ہے، اس دیوہیکل بلا کا سامنا کرنا جاپان کے لیے ایک اور بڑی قیامت سے کم نہیں۔

چونکہ اس سلسلے کی پچھلی فلم ‘گوڈزیلا مائنس ون’ نے ہالی ووڈ اور دنیا بھر میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) اپنے نام کیا تھا، اس لیے اس نئے سیکوئل سے شائقین اور فلمی ناقدین کی توقعات بہت زیادہ وابستہ ہیں۔

فلم کے ٹریلرز اور سامنے آنے والے مناظر میں اسپیشل ایفیکٹس، سسپنس اور جذباتی مناظر کا ایک ایسا امتزاج پیش کیا گیا ہے جو سنیما بینوں کو سیٹوں سے باندھ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فلم کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک مونسٹر مووی نہیں ہے، بلکہ یہ انسانی بقا، حوصلے اور مشکلات کے خلاف جنگ کی ایک بہترین عکاسی ہے۔ آج سے دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کے پہلے روز ہی ریکارڈ توڑ بزنس کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دنیا بھر کے فلم بینوں کے محبوب اور سب سے بڑے مونسٹر ‘گوڈزیلا’ کی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھماکے دار واپسی ہو چکی ہے۔ سمندر کی گہرائیوں سے اٹھنے والی اس پراسرار بلا نے ایک بار پ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn