ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تہران نے واشنگٹن کو جوہری معاہدے سے متعلق 7 شرائط پر مشتمل نئی تجاویز بھیج دی ہیں، جن کے ذریعے ایران اپنے جوہری پروگرام اور دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات کی نئی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔
ایران کی 7 شرائط کیا ہیں؟
جنگ کا مکمل خاتمہ: ایران سمیت لبنان اور دیگر محاذوں پر جاری جنگی کارروائیاں بند کی جائیں۔
امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ: ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری پابندیاں ختم کی جائیں۔
اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ: ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں۔
منجمد اثاثوں کی بحالی: بیرونِ ملک منجمد ایرانی مالی اثاثے بحال کیے جائیں۔
امریکی فوج میں کمی: مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی کم کی جائے۔
جنگ کے دوران ہونے والے نقصان کا معاوضہ: ایران کو جنگ کے دوران ہونے والے نقصان کا معاوضہ ادا کیا جائے۔
ایران پر حملوں کا مکمل خاتمہ: ایرانی سر زمین پر امریکی حملے بند کیے جائیں۔
ایرانی تجاویز قطر کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی ہیں، جبکہ امریکی حکام ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
فی الحال واشنگٹن کی جانب سے تجاویز کی منظوری یا ایران کی شرائط قبول کرنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تہران نے واشنگٹن کو جوہری معاہدے سے متعلق 7 شرائط پر مشتمل نئی تجاویز بھیج دی ہیں، جن کے ذریعے ایران...
Source: Admin