مکہ مکرمہ (5 اکتوبر 2026): آج سعودی عرب میں منفرد فلکیاتی نظارہ دیکھا گیا جب صبح چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر دکھائی دیا۔
عرب میڈیا کےمطابق آج صبح مکہ مکرمہ میں موجود شہریوں اور زائرین نے منفرد اور مسحور کن فلکیاتی نظارہ دیکھا، جس میں چاند عی خانہ کعبہ کے اوپر دکھائی دیا، یہ رواں برس دوسرا موقع ہے جب چاند اس طرح عین خانہ کعبہ کے اوپر نظر آیا۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ کے مطابق پیر کی صبح چاند مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 50 منٹ اور 31 سیکنڈ پر اپنی انتہائی بلندی پر دکھائی دیا۔
اس مرحلے پر چاند تقریباً 89.87 ڈگری کے زاویے پر تھا، جس کے باعث مکہ مکرمہ سے دیکھنے والوں کو یہ خانہ کعبہ کے عین اوپر محسوس ہوا۔
یہ منظر انسانی آنکھ سے بھی با آسانی دیکھا گیا، تاہم صبح کے وقت سورج کی روشنی موجود ہونے کے باعث چاند رات کی نسبت قدرے مدھم نظر آئے گا۔
فلکیاتی ماہر کے مطابق چاند کی یہ پوزیشن صرف خوبصورت منظر ہی نہیں بلکہ ایک قدرتی رہنما بھی بن سکتی ہے۔
ایسے دور دراز علاقوں میں جہاں چاند اس وقت افق پر دکھائی دے تو مسلمان اس کی سمت کو خانہ کعبہ اور قبلہ کی سمت کے تعین کے لیے بصری رہنما کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
مکہ مکرمہ (5 اکتوبر 2026): آج سعودی عرب میں منفرد فلکیاتی نظارہ دیکھا گیا جب صبح چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر دکھائی دیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments