راز داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کیوں منظر عام پر لائی گئی؟ ایس ایس کے ایم انتظامیہ کو ممتا بنرجی کے وکیل کا نوٹس
ایس ایس کے ایم (SSKM) ہسپتال میں زیر علاج مریض کی راز داری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ممتا بنرجی کے وکیل نے ہسپتال انتظامیہ کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ وکیل ارکو ناگ نے ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ڈائریکٹر، سپرنٹنڈنٹ اور شعبہ جات کے سربراہان کو قانونی خط بھیجا ہے۔راز داری کی خلاف ورزی پر سوال: مریض کی اجازت کے بغیر 5 سال پرانی طبی رپورٹ کس بنیاد پر اور کس قانون کے تحت عام کی گئی، اس کا جواب مانگا گیا ہے۔واقعے کا پس منظر: 2021ءکے اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران نندیگرام کے برولیا بازار میں ممتا بنرجی کے پاو¿ں میں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہوں نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی مہم چلائی تھی۔ حال ہی میں اس وقت کی میڈیکل رپورٹ عام کیے جانے کے بعد یہ قانونی قدم اٹھایا گیا ہے۔
راز داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کیوں منظر عام پر لائی گئی؟ ایس ایس کے ایم انتظامیہ کو ممتا بنرجی کے وکیل کا نوٹس...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments