بنگال میں مزید چار ہوائی اڈے بنیں گے، آج ہی نبانا میں معاہدہ
ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے پانچ ماہ کے اندر ڈبل انجن میں زبردست تیزی! متعدد منصوبوں کے لیے مرکزی فنڈز آنا شروع ہو چکے ہیں۔ بہت کم وقت میں بنگال ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اب فضائی شعبے میں بھی انقلاب آنے والا ہے۔ تبدیلی کے بنگال میں مزید چار ہوائی اڈے بننے جا رہے ہیں۔ ان ہوائی اڈوں کی تعمیر کے مقصد سے آج بروز پیر ریاستی حکومت مرکزی شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرے گی۔ دستخط کی یہ تقریب نبانا سبھا گھر میں منعقد ہوگی، جہاں وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری اور مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی کنجاراپو رام موہن نائیڈو موجود ہوں گے۔
ریاست میں سیاسی تبدیلی کے بعد بی جے پی حکومت نے پورولیا کے چھرا، جنوبی دیناج پور کے بالور گھاٹ، علی پور دوار کے ہاسی مارا سول اینکلیو اور مغربی مدنی پور کے کالائی کنڈا میں ان چاروں ہوائی اڈوں کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پورے بنگال کو فضائی راستے سے جوڑنے کی پہل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے خود بالور گھاٹ ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور اسے جلد شروع کرنے سے متعلق انتظامی میٹنگ کی۔ یہاں تک کہ ریاست کے دیگر وزراء نے بھی باقی ہوائی اڈوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے اس وقت بتایا تھا کہ مرکز کی 'ا±ڑان' اسکیم کے تحت ان ہوائی اڈوں کو فعال کیا جائے گا، اور اب اسے عملی جامہ پہنانے کی باری ہے۔
اس سلسلے میں اتوار کو وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے بتایا کہ پیر کے روز نبانا سبھا گھر میں شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (MoU) پر دستخط ہوں گے۔ ہاسی مارا، کوچ بہار، بالور گھاٹ اور ہلدیا میں مرکزی 'ا±ڑان' اسکیم کے تحت ہوائی اڈے بنانے کی پہل کی جائے گی۔ یہی نہیں، بلکہ کلکتہ سے یورپ کے لیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کی درخواست بھی رام موہن نائیڈو سے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، مرکز کی ریجنل کنیکٹیوٹی اسکیم کے تحت طے پانے والے معاہدے کی رو سے مغربی بنگال حکومت ضروری زمین، رابطہ سڑکیں، بجلی و پانی کی فراہمی اور ابتدائی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی، جبکہ مرکز ہوائی اڈے کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرے گا۔انتظامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرکز کی 'ا±ڑان' اسکیم کے تحت ان چاروں ہوائی اڈوں کے فعال ہونے پر ۷۲ نشستوں والے طیارے چلنا شروع ہو جائیں گے۔ اس سے بنگال کے مختلف علاقوں کے درمیان مواصلاتی نظام میں بہتری آئے گی۔ یہی نہیں بلکہ صنعتی ترقی میں بھی تیزی آنے کی امید ہے اور پورا بنگال ملک کے ہوائی نیٹ ورک سے جڑ جائے گا۔
بنگال میں مزید چار ہوائی اڈے بنیں گے، آج ہی نبانا میں معاہدہ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments