Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

وزارت کھیل نے ہندوستانی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی منظوری منسوخ کر دی

وزارت کھیل نے ہندستانی ٹیبیل ٹینس فیڈریشن کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ انتظامی خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے فیڈریشن کی منظوری کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ فیڈریشن کی طرف سے بار بار انتظامی ناکامی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ کھلاڑیوں کے معاملے میں شفافیت بھی ایک مسئلہ بنی ہوئی تھی۔ انہی تمام وجوہات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا۔ بدھ (12 اگست) کو خبر رساں ایجنسی (پی ٹی آئی) کی رپورٹ میں ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی منظوری ختم کرنے کی بات کی گئی۔ ہندوستانی وزارت کھیل نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) سے کہا کہ ایک ایڈ-ہاک کمیٹی بنائی جائے، جو ملک میں ٹیبل ٹینس کے معاملات کی نگرانی کرے جب تک کہ صحیح گورننس اسٹرکچر بحال نہ ہو جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’آئی او اے بین الاقوامی ادارے (آئی ٹی ٹی ایف) سے مشاورت کر کے ایک اندرونی ریگولیٹری نظام بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ اس میں ایک ایڈ-ہاک کمیٹی بنانا بھی شامل ہے۔ یہ تب تک کیا جائے گا جب تک ٹی ٹی ایف آئی میں صحیح طریقے سے گورننس اسٹرکچر بحال نہیں ہو جاتا۔‘‘ وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ وقت پر انتخاب نہ کرا پانا اور پہلے جاری کیے گئے وجہ بتاؤ نوٹس کا اطمینان بخش جواب نہ دینا بھی معطلی کی وجوہات میں سے ایک رہا۔ واضح رہے کہ یہ صاف نہیں کیا گیا ہے کہ منظوری کب تک کے لیے منسوخ کی گئی ہے اور اسے کب بحال کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی ٹیبل ٹینس فیڈریشن میں کام کاج اور مینجمنٹ کو لے کر ہمیشہ سے خدشات رہے ہیں۔ ہندوستان کی ٹاپ کھلاڑی منیکا بترا نے 2021 میں نیشنل کوچ سومیہ دیپ رائے پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ذاتی ٹرینی کو فائدہ پہنچانے کے لیے منیکا پر میچ ہارنے کا دباؤ ڈالا تھا۔ مفادات کے ٹکراؤ کے اس سنگین معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے 2022 میں فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کو معطل کر دیا تھا اور اس کے طریقۂ کار کو انتہائی خراب صورتحال قرار دیا تھا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

3 weeks ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

10 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn