کاکروچ جنتا پارٹی یعنی سی جے پی دارالحکومت دہلی کی سیاست میں ان دنوں کافی زیر بحث ہے۔ تاہم اپنی ایک اہم میٹنگ سے قبل ہی پارٹی کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سی جے پیکے بانی ابھجیت دیپکے نے حکمراں بی جے پی پر انتہائی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے رضاکاروں کی میٹنگ کے لیے دہلی میں کوئی ہال کرائے پر دینے کو تیار نہیں ہے اور جن لوگوں نے ہال فراہم کیا تھا، انہیں ’’الٹا لٹکا دینے‘‘ کی خوفناک دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ابھجیت دیپکے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنا غصہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہاکہ’’آج ہماری میٹنگ ہونی تھی۔ ہم 10 جگہوں پر گئے، لیکن سب نے کہا کہ اوپر سے دباؤ ہے، ہم آپ کو ہال نہیں دے سکتے۔ بڑی مشکل سے ایک ہال ملا تھا، لیکن آج صبح اس کے مالک کو دھمکی دی گئی کہ اگر سی جے پی کی میٹنگ ہونے دی تو الٹا لٹکا دیا جائے گا۔‘‘دیپکے نے براہ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بی جے پی کروا رہی ہے، کیونکہ وہ ملک کے نوجوانوں سے خوفزدہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ایسی چھوٹی موٹی حرکتوں سے سی جے پی ڈرنے والی نہیں ہے۔
سی جے پی دھمکیوں کے بعد خاموش بیٹھنے والی نہیں ہے۔ پارٹی کے بانی دیپکے نے اعلان کیا ہے کہ نوجوانوں کی زبردست مانگ پر ’جنتر منتر‘ کا سیزن 2 بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ انسٹاگرام پر مسلسل پوچھے جا رہے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جلد ہی دہلی کی سڑکوں پر ایک بڑی نوجوان تحریک دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
اسی سلسلے میں پارٹی کے ترجمان آشوتوش رانکا نے بھی بڑا اعلان کیا ہے۔ سی جے پی آئندہ 15 اگست، یوم آزادی سے ملک بھر میں ’کیا بولتی پبلک‘ کے نام سے ایک بڑی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ رانکا نے کہا کہ آزادی کے بعد سے سرکاری اسکولوں کو تباہ کیا گیا ہے اور دیہات کے بچوں کو مزدوری کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔سی جے پی اس مہم کے تحت سرپنچوں سے سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو گاؤں گاؤں میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔سی جے پی کے ان جارحانہ تیوروں نے دہلی سے لے کر ملک کی سیاست تک ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ’جنتر منتر سیزن 2‘ اور ’کیا بولتی پبلک‘ مہم کو عوام کی جانب سے کس طرح کا ردعمل ملتا ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments