Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

فائرنگ کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے حملہ آوروں کا مقصد ٹائیگر شروف کو قتل کرنا تھا، پولیس

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

فائرنگ کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے حملہ آوروں کا مقصد ٹائیگر شروف کو قتل کرنا تھا، پولیس
فائرنگ کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے حملہ آوروں کا مقصد ٹائیگر شروف کو قتل کرنا تھا، پولیس — October 20, 2026
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کا مقصد ٹائیگر شروف کو قتل کرنا تھا۔

پولیس کے مطابق اداکار کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں گرفتار تینوں ملزمان میں سے کوئی بھی نابالغ نہیں، ایک ملزم کی عمر 18 سال جبکہ دیگر دو کی عمر 22، 22 سال ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ہریانہ اور ایک کا بہار سے ہے۔ واقعے کے دوران دو ملزمان نے اداکار کی گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں چلائیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی موٹرسائیکل ممبئی کے علاقے اندھیری سے مل گئی ہے، تاہم تینوں ملزمان سے تاحال کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔ ملزمان کو راجستھان سے ممبئی منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے قبل ٹائیگر شروف کو کسی خطرے یا دھمکی سے متعلق پولیس کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی۔ حملے کی اصل وجہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار 3 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ٹائیگر شروف کا ڈرائیور اور رکشے کا ایک اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ تعلق رکھنے والے انیل پنڈت نے سوشل میڈیا پوسٹ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔

پوسٹ میں ہرمَن سندھو کا نام بھی لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پوسٹ میں دھمکی دی گئی کہ ٹائیگر شروف کو پہلے فون کرکے سمجھانے کی کوشش کی گئی، تاہم بات نہ سمجھنے پر فائرنگ کی گئی۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کا مقصد ٹائیگر شروف کو قتل کرنا تھا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn