Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کو ملی بری خبر، سروے میں مقبولیت گھٹ کر 31 فیصد پہنچی

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کو ملی بری خبر، سروے میں مقبولیت گھٹ کر 31 فیصد پہنچی
وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کو ملی بری خبر، سروے میں مقبولیت گھٹ کر 31 فیصد پہنچی — October 20, 2026
حالیہ رائٹرز/ایپسوس کے ذریعے کرائے گئے سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ’اپروول ریٹنگ‘ کم ہو کر 31 فیصد رہ گئی ہے، جو صدارتی دور میں ان کی مقبولیت کی سب سے نچلی سطح ہے۔ سروے میں 47 فیصد ووٹروں نے ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے کی خواہش ظاہر کی، جس سے کانگریس کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ امریکہ کے عوام پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر فکر مند ہیں اور 3 نومبر کو ہونے والے کانگریس کے انتخابات میں ان کی ریپبلکن پارٹی کو سبق سکھانے کے لیے تیار نظر آرہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز رائٹرز/ایپسوس کا سروے ختم ہوا۔ اس میں ڈونالڈ ٹرمپ کی اپروول ریٹنگ میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ یہ سروے 4 دنوں تک جاری رہا۔ سروے کے مطابق تقریباً 31 فیصد امریکی ڈونالڈ ٹرمپ کے کام کاج کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2 ہفتے پہلے کے مقابلے ایک فیصد کم ہیں۔ یہ ان کی دونوں مدت صدارت کی نچلی سطح بھی ہے۔ جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ اگر آج کانگریس کے انتخابات ہوتے ہیں، تو وہ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟ جواب میں تقریباً 47 فیصد نے ڈیموکریٹس اور35 فیصد نے ریپبلکنز کو منتخب کیا۔ اس سروے نے ڈیموکریٹس کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔ اس سے امریکی ایوان نمائندگان اور امریکی سینیٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کی ڈیموکریٹس کی امیدوں کو تقویت ملی ہے۔

ریپبلکنز کے لیے کسی بھی ایوان میں کنٹرول کھونے کا مطلب یہ ہوگا کہ ٹرمپ کی مدت صدارت کے آخری 2 برسوں میں ان کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔ یہ سروے اس بات کا اندازہ پیش کرتے ہیں کہ ووٹر کانگریس میں کس پارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ یہ سروے عوام کی رائے تو ظاہر کرتے ہیں، لیکن انتخابی عمل کی باریکیوں کی مکمل عکاسی نہیں کرتے۔ آن لائن کیے گئے اس سروے میں امریکہ کے 1679 بالغ افراد کی رائے حاصل کی گئی تھی۔ امریکہ میں 3 نومبر 2026 کو وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان انتخابات میں امریکی ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ سینیٹ کی 35 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے اور کئی ریاستوں میں گورنر کے انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔

حالیہ رائٹرز/ایپسوس کے ذریعے کرائے گئے سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ’اپروول ریٹنگ‘ کم ہو کر 31 فیصد رہ گئی ہے، جو صدارتی دور میں ان کی مقبولیت کی سب سے نچلی سطح ہے۔ سرو...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn