Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

مویشیوں کو بچانے کے سبب بھنڈ میں پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ، 8 مزدوروں کی موت، 22 زخمی

مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ نیشنل ہائیوے-719 پر مزدوروں سے بھری لوڈنگ گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اس قدر شدیدی تھی کہ لوڈنگ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور 8 مزدوروں کی موت ہوگئی، جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ لوگوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ دردناک حادثہ بھنڈ کے گوہد چوراہا تھانہ علاقے میں دیر رات تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ چھمکا گاؤں کے قریب نیشنل ہائیوے-719 پر ایک لوڈنگ گاڑی اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوڈنگ گاڑی میں اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کے پچھگوان اور دیگر قریبی گاؤں کے مزدور سوار تھے۔ یہ سبھی گوالیار ضلع کے ڈبرا کے قریب چنور گاؤں میں دھان کی روپائی کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

اسی دوران چھمکا گاؤں کے قریب سڑک پر بیٹھے مویشیوں کو بچانے کی کوشش میں لوڈنگ گاڑی کے سامنے سے آرہے تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔ ٹکر میں لوڈنگ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، اور اس میں سوار مزدور پھنس گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گوہد چوراہا تھانہ انچارج رام نریش یادو پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے تباہ شدہ گاڑی سے زخمیوں کو باہر نکالا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ڈائل-108 کی 5 ایمبولنس فوری جائے وقوعہ کے لیے روانہ کی گئیں۔ اس کے بعد ڈائل-112 اور 108 ایمبولنس کی مدد سے زخمیوں کو گوہد صحت مرکز پہنچایا گیا۔

حادثے میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، اور کئی شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گوالیار منتقل کیا گیا، علاج کے لیے گوالیار لے جانے کے وقت 3 اور زخمیوں نے دم توڑ دیا، جس کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔ حادثے میں زخمی کچھ مزدوروں کی حالت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ محکمۂ پولیس حادثے کی جانچ میں مصروف ہے۔ جانچ میں پولیس یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا مویشیوں کو بچانے کی وجہ سے ہی حادثہ پیش آیا اور دونوں گاڑیوں کی رفتار کتنی تھی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn