Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

بدھ مذہب کے بھکشوؤں کا اسرائیلی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج

بدھ مذہب کے بھکشوؤں کا اسرائیلی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج

سری لنکا میں بدھوں کے مذہبی رہنماؤں اور عام لوگوں نے اسرائیلیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔ اسرائیلیوں کی یہ سرگرمیاں ہیریکیٹیا کے نزدیک دیکھی جا رہی ہیں۔ جس سے مقامی امن و امان اور شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

ان مظاہرین نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ اس کے لوگ بدھوں کے مشہور ترین مندر کے قریب امن کو خراب کر رہے ہیں۔

خیال رہے ہیریکیٹیا ماہی گیروں کے ایک گاؤں کے طور پر مشہور ہے جو سمندری خلیج کے جنوبی ساحل پر سری لنکا کی طرف ہے۔ پچھلے چند برسوں سے یہ علاقہ سرفنگ کے حوالے سے ایک اہم مرکز کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جہاں بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اکثریت رہتی ہے اور ان کے کئی مندر بھی موجود ہیں۔ انہی میں اٹھارویں صدی میں تعمیر کیا گیا مشہور مندر بھی شامل ہے۔

بدھوں کو اسرائیلیوں سے یہ شکایت پیدا ہوئی ہے کہ وہ ان کے اس تاریخی اور بڑے مندر کے نزدیک ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو بد امنی کا باعث بن رہی ہیں۔ اس لیے اسرائیلیوں کو اس طرف نہیں آنا چاہیے۔

اس مندر کے لیے بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے زائرین عام طور پر آتے رہتے ہیں۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے سے یہاں پر اسرائیلیوں کی آمد و رفت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ اس سال کے شروع سے زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس سے مقامی لوگوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔

یہاں اسرائیلیوں نے کچھ ایسی سرگرمیاں شروع کی ہیں جس سے مقامی لوگوں کو شکایت ہے کہ یہ ان کی مرضی کے بغیر قائم کی گئی ہیں۔ اس لیے وہ اب اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اس احتجاج میں کم از کم 300 مظاہرین شریک ہوئے۔ جس میں مقامی بدھ مندر کے نمائندے بھی شامل تھے۔

احتجاجی مظاہرے کا اہتمام مقامی بدھوں نے اپنے علماء کی مدد سے کیا تھا۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس علاقے میں اسرائیلیوں کے اثرات کا بڑھنا ان کے لیے قابل قبول نہیں ہے جو چھوٹے چھوٹے واقعات پر بھی مقامی لوگوں سے غیر ملکی ہونے کے باوجود لڑنے مرنے پر اتر آتے ہیں۔ اسرائیلیوں کے اس جارحانہ انداز کی وجہ سے امن و امان خراب ہو رہا ہے اور مقامی لوگ پریشان ہیں۔

یہ اسرائیلی غیر قانونی طور پر اپنے لوگوں کو یہاں ملازمتیں دینے اور ان سے کام لینے کا سلسلہ بھی شروع کر چکے ہیں۔ جس سے مقامی لوگوں کا معاشی استحصال شروع ہو گیا ہے۔

ڈکویلا ڈیگاوالوکاراما راجا مہا وہاریا کے سربراہ ریویرنڈ لیانویلا سماناسیری ہیمی نے کہا اسرائیلیوں کو یہاں اپنے ٹھکانے مضبوط کرنے کی اجازت دینا صورتحال کو خراب کر دے گا۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہاں اسرائیلی سیاح آئیں کیونکہ اس سے دوسرے ملکوں کے سیاح بھی متاثر ہو رہے ہیں اور خود ہمارے مقامی لوگ بھی پریشان ہیں۔

اسرائیلی سیاحوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے آنا کم کر دیا ہے اور اسرائیلیوں نے یہاں کے حالات کو سخت آلودہ کیا ہے۔

یاد رہے اسرائیلی سیاحوں کے ساتھ یہ صورتحال 2026 کے شروع سے پیدا ہوئی ہے جب سے ان کی آمد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn