Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

تاپسی پنو نے شادی خفیہ رکھنے اور تصاویر چھپانے سے متعلق انکشاف کردیا

Admin
By Admin
Sep 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

تاپسی پنو نے شادی خفیہ رکھنے اور تصاویر چھپانے سے متعلق انکشاف کردیا
تاپسی پنو نے شادی خفیہ رکھنے اور تصاویر چھپانے سے متعلق انکشاف کردیا — September 28, 2026
رواں برس سابق اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی ماتھیاس بو سے خاموشی کے ساتھ شادی کرنے والی بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنو نے بالآخر سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ نہ کرنے کے فیصلے پر کھل کر بات کی ہے۔

تاپسی نے ایک انٹرویو کے دوران وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خود سے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں، کیونکہ وہ اسے ایک نجی تقریب ہی رکھنا چاہتی تھیں، نہ کہ عوام کے لیے کوئی 'شو' یا پروموشنل ایونٹ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ہر فیصلے پر لوگ فوری طور پر جج کرنے لگتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی زندگی کے سب سے خصوصی دن پر لوگ ان کے جوڑے، جیولری یا مہمانوں پر بلاوجہ کی تنقید اور بحث کریں۔

تاپسی کے مطابق انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں انتہائی سادگی اور خوبصورتی کے ساتھ شادی کی تمام رسومات ادا کیں اور وہ اس فیصلے سے بےحد مطمئن ہیں۔

رواں برس سابق اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی ماتھیاس بو سے خاموشی کے ساتھ شادی کرنے والی بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنو نے بالآخر سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ نہ کرنے کے فیصلے ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn