بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں جاری جنگوں اور کشیدہ صورتِ حال کے باعث ان کے بیٹے تیمور علی خان اور جے خوفزدہ رہتے ہیں۔
56 سالہ سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دنیا میں جاری بحرانوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
این ڈی ٹی وی کے پروگرام کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے علاقے اُڑی کے دورے کے دوران سیف علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بچے دنیا میں جاری متعدد جنگوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں اور موجودہ صورتِ حال سے خوفزدہ بھی ہیں۔
سیف علی خان نے کہا کہ میرے بچے پوچھتے ہیں کہ ہماری حفاظت کون کر رہا ہے؟ آگے کیا ہو گا؟ کیا صورتِ حال مزید خراب ہو جائے گی؟
اداکار کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب 28 فروری سے جاری امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ نے بھی دنیا بھر میں تشویش پیدا کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ سیف علی خان اپنی آنے والی فلم ’حیوان‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گے۔
پریا درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم تھرلر فلم ’حیوان‘ میں سیف علی خان اور اکشے کمار کی 18 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ واپسی ہو گی، فلم 11 ستمبر کو بھارت بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
Source: Admin
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
11 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
5 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments