نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے مذہبی شہر اجین میں ساون کے تیسرے سوموار اور ناگ پنچمی کے خاص موقع پر ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ مہاکال مندر کی تیسری منزل پر واقع شری ناگ چندریشور مندر کے درشن کے لیے پیر کو تقریباً 5.50 لاکھ عقیدت مند پہنچے تھے۔ یہ مندر سال میں صرف ایک دن کھولا جاتا ہے۔ اسی دوران ہرسدھی مندر چوراہے کے قریب ایک جھوٹی افواہ نے ایسا خوف پیدا کیا کہ وہاں شدید بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں 13 عقیدت مند زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہرسدھی مندر کے سامنے بیریکیڈ والے علاقے میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد قطار میں کھڑی تھی۔ اسی دوران کسی نے افواہ پھیلا دی کہ قریب نصب بجلی کے ڈی پی میں کرنٹ پھیل گیا ہے۔ ’کرنٹ‘ کی بات سنتے ہی کئی گھنٹوں سے درشن کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں میں اچانک خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ بھیڑ کا دباؤ بڑھنے سے متعدد عقیدت مند بیریکیڈز سے ٹکرا کر گر پڑے اور بھیڑ میں دبنے لگے۔
حادثے کے فوراً بعد موقع پر موجود پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال سنبھال لی اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی چرک اسپتال پہنچایا گیا۔ اس بھگدڑ میں تقریباً 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گجرات کے واپی سے آئے ہریش چندر کے پیروں میں شدید چوٹ لگی ہے۔ دیگر زخمیوں میں گنج باسودا کی انسویا اور ان کی والدہ ممتا، بہار کے دربھنگہ کے سوجیت کمار، گوالیار کی سونم اور خوشی، جبکہ گجرات کے ولساڑ کی ریکھا بائی اور ان کی بیٹی تلسی شامل ہیں۔
افواہ اور بھگدڑ کے باعث کچھ دیر کے لیے درشن کا انتظام بری طرح متاثر ہوا، تاہم انتظامیہ کی مستعدی اور پولیس کی فوری کارروائی سے حالات پر جلد قابو پا لیا گیا۔ فی الحال اسپتال میں تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مہاکال اور ناگ چندریشور مندر میں درشن کا انتظام اب دوبارہ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ انتظامیہ نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہ پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments