Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Bengal

بیربھوم کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق

بیربھوم کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق

پیر کے روز مغربی بنگال میں بیربھوم واقع تارا پیٹھ علاقہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ پولیس اہلکار کے مطابق آتشزدگی میں 7 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر افراد جھلس گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 5 بجے تارا پیٹھ مندر علاقے میں واقع 4 منزلہ ہوٹل کی پہلی منرل پر آگ لگی۔ اس وقت ہوٹل میں بیشتر افراد سو رہے تھے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو رام پور ہاٹ سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال کے ذرائع نے شروع میں بتایا تھا کہ آتشزدگی میں 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے، حالانکہ بعد میں پولیس نے 7 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ ’’اب مہلوکین کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔‘‘

ہوٹل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ کولکاتا کی باشندہ ایک خاتون اس آگ سے بمشکل باہر نکلنے میں کامیاب رہیں۔ خاتون نے ہوٹل کے اندر برپا افرا تفری کے تناظر میں کہا کہ ’’اچانک ہوٹل کے اندر دھواں بھر گیا۔ سانس لینے میں مشکل ہونے لگی اور باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرنا بھی مشکل تھا۔‘‘ افسران نے بتایا کہ مہلوکین میں عقیدت مند بھی موجود تھے، جو کالی مندر میں پوجا کرنے کے لیے تارا پیٹھ آئے تھے۔ آتشزدگی کے حوالے سے مقامی میڈیا مختلف باتیں پیش کر رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ آگ سب سے پہلے ہوٹل کے رسیپشن ایریا میں لگی۔ عقیدت مندوں سے بھرے ہوٹل کے مختلف حصوں میں آگ پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی کے وقت تیرتھ یاتری سو رہے تھے۔ کمرے میں دھواں بھرنے کی وجہ سے ان کا دم گھٹنے لگا۔ رام پور ہاٹ سے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ آگ سے جھلسے لوگوں کو رام پور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس و انتظامیہ اب مہلوکین کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ اس آتشزدگی واقعہ کی تفتیش بھی شروع ہو چکی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn